مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں 65 سالہ خاتون گزشتہ 20 برس سے روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔ ہندوستانی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔یہ خاتون روزانہ آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح سے باہر ہوتی ہے۔خاتون نہایت پسماندہ گاؤں کی رہائشی ہیں جہاں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور وہ شہر جا کر اپنا علاج کرانے کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتیں۔ گاؤں کے ایک پجاری نے انہیں روزانہ جھیل میں بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا تھا جس سے انہیں افاقہ ہے۔
ہندوستان میں 65 سالہ خاتون گزشتہ 20 برس سے روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔
News ID 1886331
آپ کا تبصرہ